* Mufti Muhammad Qasim Fakhri's surprise visit to the shrine of Syedna Abdullah Shah Ashabi (may Allah have mercy on him) in Thatta *
* Expressed anger over incompetence and poor management of management *
* CCTV cameras turned off, solar system batteries stolen, gift boxes in poor condition, managers and staff absent *
Action should be taken against those responsible for the poor condition of Dargah Sharif. Mufti Muhammad Qasim Fakhri Member Sindh Assembly and Chairman Religious Affairs, Endowments, Zakat and Ushr Committee *
Thatta (Special Representative) Member Sindh Assembly and Parliamentary Leader of Tehreek-e-Labeek Pakistan and Chairman Religious Affairs, Endowments, Zakat and Ushr Committee Mufti Muhammad Qasim Fakhri paid a surprise visit to the shrine of Syedna Abdullah Shah Ashabi (may Allah have mercy on him) Anger over the negligence and carelessness of the administration.
Due to lack of electricity, all CCTV cameras installed at the shrine were switched off. Sixteen of the eighteen cameras are on, while the device that operates the cameras is also disabled. Manager Nawaz, who lives in Thatta, did not respond despite receiving information. Despite the deployment of two operators, only one operator was present and the government office of the endowment department was also locked. The staff said that two cameras have been out of order for six months and there is no UPS to keep the cameras on in case of no light and the solar system installed has been out of order for eight months and even the batteries have been stolen.
Due to lack of interest and unavailability of endowment department employees, better facilities are not available to the pilgrims in Dargah Sharif. The line was laid in 1960, which has broken down and become inoperable, and sewage gutters have been added to the water tank.
*مفتی محمد قاسم فخری کا ٹھٹہ میں موجود درگاہ سیدنا عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کا اچانک دورہ*
*انتظامیہ کی نااہلی اور ناقص انتظامات پر اظہار برہمی*
*سی سی ٹی وی کیمرے بند،سولر سسٹم کی بیٹیریاں چوری،نذرانے بکس کی ناقص صورتحال،مینیجر وعملہ موجود ہی نہیں*
*درگاہ شریف کی ناقص صورتحال کے ذمے داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے ۔مفتی محمد قاسم فخری رکن سندھ اسمبلی وچئیرمین مذہبی امور، اوقاف، زکوتہ وعشر کمیٹی*
ٹھٹہ(نمائندہ خصوصی)رکن سندھ اسمبلی وپارلیمانی لیڈر تحریک لبیک پاکستان وچیئرمین مذہبی امور، اوقاف ،زکوتہ وعشر کمیٹی مفتی محمد قاسم فخری کا (ٹھٹہ) میں موجود درگاہ سیدنا عبد اللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللّہ علیہ کے مزار شریف کا اچانک دورہ۔محکمہ اوقاف انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی پر اظہار برہمی۔
بجلی نہ ہونے سے مزار پر نصب تمام سی سی ٹی وی کیمرے بند۔ اٹھارہ کیمروں میں سے سولہ آن جب کہ کیمروں کو آپریٹ کرنے والی ڈیوائس بھی ناکارہ۔ مینیجر نواز جو کہ ٹھٹہ میں ہی رہائش پذیر ہے اطلاع ملنے کے باوجود جواب نہ دینے کی وجہ سے نہ آیا۔دو آپریٹر کی تعیناتی کے باوجود صرف ایک آپریٹر موجود تھا اور محکمہ اوقاف کے سرکاری آفس میں بھی تالے لگے ہوئے تھے۔مزار پر موجود عملے نے بتایا کہ دو کیمرے چھ مہینے سے خراب ہیں لائٹ نہ ہونے کی صورت میں کیمرے آن رکھنے کے لئے (یو پی ایس) بھی موجود نہیں اور جو سولر سسٹم لگایا گیا تھاوہ بھی آٹھ مہینے سے خراب ہے جس کی بیٹریا تک چوری ہوگئی ہیں
محکمہ اوقاف کے ملازمین کی عدم دلچسپی اور عدم دستیابی کی بناپر درگاہ شریف میں زائرین کو بہتر سہولیات میسر ہی نہیں ہیں زائرین کے لئے سب سے اہم مسئلہ پانی کی عدم دستیابی،وضوء خانہ اور باتھ روم کی ناقص صورت حالت ہے مزار میں موجود پانی کی لائن 1960 میں ڈالی گئی تھی جو جگہ جگہ سے ٹوٹ کر ناکارہ ہوچکی ہے اور پانی کے ٹینک میں سیوریج گٹر کا گندہ پانی شامل ہوچکا ہے۔
زائرین اپنی مدد آپ کے تحت پانی ڈلواتےہیں اور کچھ نیک دل لوگوں نے باتھ روم کی حالت زار بہتر کرنے کی خاطر اپنی سی کوشش کی ہے۔
ایک ملازم دانش نے مفتی محمد قاسم فخری سے شکایت کی کہ ایمرجنسی کی صورت میں اطلاع دینے کے آلات میسر نہیں ہیں۔ ہماری درخواست التوا کا شکار ہے جس میں ہم نے بتایا کہ چندہ بکس کا پیسہ ڈالنے کا سوراخ بڑا رکھا گیا ہے (براتیو) نامی شخص مینیجر کی غیر موجودگی میں مزار کا کنٹرول سنبھالتا ہے تعجب کی بات یہ ہے کہ لاکھوں آمدنی ملنے والی اس درگاہ شریف میں اوقاف کی جانب سے لنگر کا کوئی انتظام ہی موجود نہیں ہے۔
مفتی قاسم فخری نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مزار کی ناقص صورتحال اور اور انتظامیہ کی غفلت ولاپروائی پر ان کی سرزنش کی جائے ۔درگاہ سیدنا عبداللہ شاہ اصحابی رحمتہ اللہ علیہ کے مزار شریف پر پاکستان بھر سے لاکھوں زائرین تشریف لاتے ہیں جن کے لئے بہتر سے بہتر انتظامات کرنا محکمہ اوقاف کی ذمے داری ہے۔مزار پر لگے کیمرے بجلی نہ ہونے کی صورت میں بند ہوجاتے ہیں جو ایک خطرناک بات ہیں کیونکہ ملک کی موجودہ صورتحال سب کے سامنے ہیں اس لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا 24 گھنٹے فعال رہنا بہت ضروری ہے اس کے علاوہ سولر سسٹم کی بیٹریاں کسے چوری ہوئی اس پر بھی انتظامیہ سے پوچھا جائے گا۔مزار پر زائرین کے لئے لنگر تک کا انتظام موجود نہیں ہے اور جو زائرین لنگر کرتے ہیں ان سے بھی مزار کی انتظامیہ پیسے لیتی ہے اور مجھے شکایت ملی ہے کہ انتظامیہ نے ان لنگر خانوں کا کرایہ بڑھادیا ہے جو سراسر غیرقانونی کام ہے اس میں ملوث تمام افراد کے خلاف فوری طور پر کاروائی ہونی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ درگاہ شریف کی صرف دومہینے کی آمدنی اس پر لگائی جائے تو تقریبا مسائل حل ہوسکتے ہیں میں ان شااللہ اس پر بھی کاروائی کروں گا کہ مزار کی آمدنی کے پیسے کہاں خرچ ہوتے ہیں
*🌺🌹آپ کی دعاؤں کا طلبگار 🌹🌺*
*🇵🇰🌺💐لبیک میڈیا سیل💐 🌺🇵🇰*

0 Comments